پی ٹی آئی کے مطالبات پر قانونی پہلوؤں سے غور کیا جارہا ہے: اعجاز الحق

Published On 22 January,2025 07:40 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ و رکن مذاکراتی کمیٹی اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات پر قانونی پہلوؤں سے غور کیا جارہا ہے۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’نقطہ نظر‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات ہونا خوش آئند بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ چارٹرآف ڈیمانڈ پرقانونی پہلوؤں پرغورجاری ہے، پی ٹی آئی چارٹرآف ڈیمانڈ کا جواب تیارکیا جا رہا ہے، جب مذاکرات ہوتے ہیں تو کوئی ڈیڈلائن نہیں دی جاتی ہے ، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی بیٹھےگی توبات چیت ہوگی۔

رکن حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ جوکیسز زیرسماعت ہیں ان پرکمیشن بن سکتا ہے یا نہیں، اس حوالےسےچیزوں پرغورکیا جارہا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں اعجاز الحق کا مزید کہنا تھا کہ اعجازالحق صدرڈونلڈ ٹرمپ کا ٹویٹ آجائےتوانہیں گارنٹربننےکا کہیں گے، ماضی میں سعودی عرب،سابق امریکی وزیرخارجہ گارنٹر رہے ہیں، مذاکراتی کمیٹی میں ہرشخص چاہتا ہےمذاکرات آگےبڑھیں۔