حکومت اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس 28 جنوری کو طلب

Published On 22 January,2025 05:59 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) حکومت اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس طلب 28 جنوری کو طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے  اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کریں گے۔

کمیٹی اجلاس میں حکومت کی طرف سے اپوزیشن کےمطالبات کا تحریری جواب دیا جائے گا، کمیٹی کا اجلاس ان کیمرا منعقد ہوگا۔ 

واضح رہے رہنما تحریک انصاف بیرسٹر علی ظفر ودیگر عندیہ دے چکے ہیں کہ اگر حکومت نے ہمارے تحریری مطالبات کا جواب نہ دیا تو اگلا اجلاس نہیں ہوگا۔