بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

Published On 23 January,2025 02:50 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل جمعہ 24 جنوری کو زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا، پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سی ای سی کے تمام اراکین شریک ہوں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے۔