راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسزی کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر خوارج کی دراندازی کی ایک اور کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ژوب کے علاقہ سمبازا میں خوارج کی دراندازی کی کوشش کے دوران سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی میں 6 خوارج جہنم واصل ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مارے گئے خوارج سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان عبوری حکومت سے بارہا کہتا آرہا ہے کہ اپنی جانب بارڈر مینجمنٹ موثر بنائے، توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق امید ہے افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف دہشت گردی کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز سرحدوں کے تحفظ اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔