اسلام آباد:(دنیا نیوز) مشیر قانون وانصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نےسکیورٹی میٹنگ کوسیاسی رنگ دینےکی کوشش کی۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن اورانکوائری کمیشن میں فرق ہے، ہم نےکمیشن بنانےسےکبھی انکارنہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سکیورٹی میٹنگ کوسیاسی رنگ دینےکی کوشش کی، سکیورٹی میٹنگ میں کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی تھی، حکومت کی طرف سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، پی ٹی آئی کو7روزتک کا انتظارکرنا چاہیےتھا،معلوم نہیں پی ٹی آئی کوکس چیز کی جلدی تھی۔
مشیر قانون وانصاف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نےبھی وزیراعظم کوبتایا پی ٹی آئی سےکوئی سیاسی بات نہیں ہوئی، ہمیں پی ٹی آئی کی ملاقات پرکوئی تشویش نہیں تھی،نومئی،26نومبرکا معاملہ اتنا واضح کہ ہمیں بھی انکوائری سےانکارنہیں۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے عمل کو خود سبوتاژ کیا، ہم چاہتے ہیں پی ٹی آئی کمیٹی مذاکرات میں آئے، یہ آئے یا نہ آئیں،حکومتی کمیٹی 28جنوری کو بیٹھے گی، 28جنوری کو طے ہو جاتا کہ کمیشن9مئی پربنتا یا26نومبرپر، جلد بازی میں مذاکرات کا بائیکاٹ کرنے پر بیرسٹر گوہر بھی مایوس ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 190ملین پاؤنڈ فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی مایوسی کا شکار ہو گئے ہیں،علی امین گنڈا پوربھی مان چکے ہیں کہ9مئی پی ٹی آئی نے کیا جبکہ پی پی کے حوالے سے سوال پر اُن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے تحفظات کو دور کریں گے۔