ملک میں خوشحالی لانے کا سب سے آسان راستہ تعلیم ہے: احسن اقبال

Published On 24 January,2025 05:30 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے کہا ہے کہ ملک میں خوشحالی لانے کا سب سے آسان راستہ تعلیم ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں عالمی یوم تعلیم کی تقریب سے خطاب ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان بدقسمتی سے تعلیمی میدان میں بہت پیچھے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں خوشحالی لانے کا سب سے آسان راستہ تعلیم ہے، نواز شریف اور شہباز شریف ہر دور میں تعلیم پر فنڈز بڑھاتے ہیں، سال 2013 تا 2018 اعلی تعلیم کے لیے فنڈز دگنا سے زیادہ کیے۔

احسن اقبال کا کہنا تھاکہ عمران خان کا چار سالہ دور منصوبہ بندی کے بغیر گزرا، ’’اڑان پاکستان‘‘ پروگرام میں تعلیم و تربیت کے نئے اہداف مقرر کیے ہیں، جدید ترقی میں صنعت سے زیادہ انسانی وسائل اہمیت اختیار کر گئے ہیں، دنیا میں کوئی ملک 90 فیصد خواندگی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ ترقی کے لیے پرائمری سکول میں 100 فیصد داخلہ یقینی بنانا ہوگا، خواندگی کی شرح بڑھانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، بچے سکول جانا چاہتے ہیں انہیں مواقع دینا ہوں گے۔

’’اڑان پاکستان‘‘ کے تحت نیا جامع نصاب دیں گے اور ٹیچرز ٹریننگ کا ادارہ بنائیں گے، حکومت مسلسل تعلیمی اصلاحات متعارف کرا رہی ہے، تعلیمی میدان میں شفافیت لانا ہوگی، نظام تعلیم میں طبقاتی تقسیم ختم کرنا ہوگی۔