اسحاق ڈار کی سفیروں اور قونصل جنرلز سے ملاقات، نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد

Published On 25 January,2025 06:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سفیروں اور قونصل جنرلز سے ملاقات ہوئی۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے 12 سفیروں اور 9 قونصل جنرلز سے خطاب کرتے ہوئے انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

اسحاق ڈار نے نے پاکستان کے قومی مفادات کو فروغ دینے پر زور دیا، اسحاق ڈار نے بالخصوص اقتصادی سفارت کاری پر زور دیا۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کو ہر سطح پر فروغ دینے کی اولین ترجیح پر زور دیا۔