اسلام آباد: (دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پارٹی رہنما قاضی ظہور احمد کے قتل کی مذمت کی گئی۔
ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قاضی ظہور احمد کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے سزا دی جائے، کسی کی جان و مال محفوظ نہیں ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا ہے کہ حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے، لاقانونیت کا راج ہے۔
واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا قاضی ظہور احمد کو پشاور کے علاقے بڈھ بیر احمد خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔