حکومت، پی ٹی آئی مذاکرات میں بظاہر کوئی پیشرفت نظر نہیں آ رہی: مولانا فضل الرحمان

Published On 19 January,2025 03:19 pm

مردان: (دنیا نیوز) سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں بظاہر کوئی پیشرفت نظر نہیں آ رہی۔

مردان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پرامید رہیں گے اللہ ان مذاکرات کو کامیاب کرے، کسی فرد واحد کے بیان پر تبصرہ نہیں کرتا، بطور جماعت بات کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں، بظاہر حکومت ہے ہی نہیں، اس صوبے میں رشوت کا بازار گرم ہے۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ طاقت سے مسئلے کا حل نہیں ہوسکتا، ہم جرگے سے مسئلے کے حل کو ترجیح دیتے ہیں، ہمارے پاس نظام موجود ہے، یک طرفہ فیصلہ کرنے کے بجائے سیاستدانوں سے بات کریں۔