سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کیخلاف کارروائی کا حکم

Published On 29 January,2025 10:21 am

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ نے ٹریفک سگنلز پر خواجہ سراؤں کے بھیک مانگنے کے خلاف درخواست پر احکامات جاری کردیئے۔

سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی کے کسی بھی سگنل پر خواجہ سراء اور دیگر بھکاری موجود نہ ہوں، ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

سندھ ہائیکورٹ نے یہ ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھکاری خواجہ سراء، مرد، خواتین اور بچے نہ صرف شہریوں کو پریشان کرتے ہیں بلکہ ہراساں بھی کرتے ہیں۔

عدالت کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ ان تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے جو شہریوں کو پریشان اور ہراساں کرتے ہیں۔