کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور بلوچستان ہائی کورٹ بار نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوسرے صوبوں سے ججز کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ بار کے صدر بیرسٹر محمد سرفراز علی میتلو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چھوٹے صوبوں سے ججز کی تعیناتی خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے وفاقی تشخص کی بحالی کی جانب قدم ہے۔
صدر بلوچستان ہائی کورٹ بار عطا اللہ لانگو نے بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں دیگر صوبوں کے ججز کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے تحت صدر مملکت کو اختیار ہے کہ وہ ججز کی تقرر و تبادلے کرے۔