یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری

Published On 04 February,2025 10:49 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے نیا نغمہ جاری کر دیا۔

آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ گلوکار احمد جہانزیب نے گایا، نغمے کی دھن عرفان سلیم اور کامران اللہ خان نے بنائی جبکہ بول عمران رضا نے لکھے ہیں۔

5 فروری کی مناسبت سے تیار کیا جانے والا یہ گیت ایک عزم ہے، اظہار یکجہتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے غیور اور دلیر عوام کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے۔

ترانے کے آغاز پر حریت رہنما سید علی گیلانی (مرحوم) کی تاریخی تقریر دکھائی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسلام کی نسبت سے پاکستان ہمارا ہے اور ہم پاکستان ہیں۔ اسی کے ساتھ انہوں نے جم غفیر سے آزادی کے نعرے بھی لگوائے۔