شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

Published On 06 February,2025 08:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ اور احسن اقبال بھی ان کے ساتھ تھے۔

ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی، ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر مولانا عطاء الرحمان، مولانا اسعد محمود ، محمد اسلم غوری بھی موجود تھے۔