عالیہ حمزہ کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش

Published On 07 February,2025 12:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے خلاف مقدمات کی رپورٹ پیش کیے جانے پر درخواست نمٹا دی۔

عالیہ حمزہ کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست پر سماعت کے دوران ایف آئی اے اور آئی جی پنجاب نے رپورٹ پیش کی۔

رپورٹ کے مطابق عالیہ حمزہ کے خلاف لاہور میں 3، قصور میں 7، گوجرانوالہ میں ایک، راولپنڈی میں 4، میانوالی میں 2 اور فیصل آباد میں 4 مقدمات درج ہیں جبکہ عالیہ حمزہ کے خلاف ایف آئی اے میں بھی ایک مقدمہ درج ہے۔