لاہور: (دنیا نیوز) مینارِ پاکستان پر پی ٹی آئی کی جلسہ کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔
لاہور میں ہونے والے اہم ایونٹس کے باعث درخواست مسترد کی گئی ہے، فیصلہ ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے ماضی کے جلسوں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں بھی اجازت نہ دینے کی وجہ قرار دی گئی ہیں۔