صدر آصف زرداری 5 روزہ دورہ چین مکمل کر کے وطن روانہ

Published On 08 February,2025 10:43 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ دورہ چین مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئے۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چین کے دورے میں صدرمملکت آصف علی زرداری نے چینی ہم منصب صدر شی جن پنگ اور پریمیئر لی چیانگ سے ملاقاتیں کیں، پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط بھی کئے گئے۔

صدر مملکت نے چینی شہر ہاربن میں 9 ویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔

صدر آصف زرداری کے وفد میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم حسین شامل تھے، صدر آصف علی زرداری نے یہ دورہ چینی صدر شی جن پنگ کی خصوصی دعوت پر کیا جس میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔