وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر کی وفاقی اتحادی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد

Published On 08 February,2025 07:22 pm

مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوارالحق نے وفاقی اتحادی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا کہ سب نے مل کر ملک کو معاشی بحران سے نکالا ہے، دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کیا گیا ، سپہ سالار پاکستان جنرل عاصم منیر نے اپنی بھرپور معاونت فراہم کی۔

چودھری انوار پاکستان شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا، پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کے ساتھ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ انشاء اللہ ایک دن مقبوضہ کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو کر مملکت خدا داد پاکستان کا حصہ بنے گا۔