میری ٹائم سکیورٹی کیلئے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا ہوگا: ایڈمرل نوید اشرف

Published On 10 February,2025 06:02 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاک بحریہ ک کثیر القومی امن مشق کا چوتھا روز، امن ڈائیلاگ کی پُروقار اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ میری ٹائم سکیورٹی کیلئے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔

سربراہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ امن ڈائیلاگ میں شرکت پر تمام شرکا کے مشکور ہیں، درپیش خطرات کا مل کرمقابلہ کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سمندری تحفظ کیلئے مشترکہ کاوشیں ضروری ہیں: نیول چیف بنگلا دیش

ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ امن ڈائیلاگ میں منعقدہ مختلف سیشنزانتہائی مفید ثابت ہوں گے، ہمیں ترقی کے لیے تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خوشحال مستقبل کیلئے میری ٹائم کے شعبے میں نئی شراکت داریوں کو فروغ دینا ہو گا، وسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے مل کر نمٹنا ہو گا۔