صدر مملکت کی لزبن میں پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات، والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

Published On 11 February,2025 01:22 am

لزبن: (دنیا نیوز) صدر مملکت نے دورہ پرتگال کے دوران لزبن میں پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات کی اور ان کے والد پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

صدر مملکت نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا، آصف علی زرداری نے کہا کہ پوری قوم ایک سچے دوست اور عظیم انسان دوست شخصیت سے محروم ہونے پر سوگوار ہے، انسانیت کیلئے مرحوم کریم آغا خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

صدر مملکت نے مرحوم کریم آغا خان کے پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں کردار کو سراہا۔