عمر ایوب کا عام انتخابات، 26 ویں ترمیم کا معاملہ آئی ایم ایف کے سامنے اٹھانے کا اعلان

Published On 11 February,2025 12:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے عام انتخابات 2024 اور 26 ویں ترمیم کا معاملہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد کے سامنے اٹھانے کا اعلان کر دیا۔

اپنے ایک بیان میں رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف وفد کی جوڈیشل کمیشن ملاقات میں ہم اپنا مؤقف پیش کریں گے، الیکشنز میں جو ہوا ہے وہ سارا معاملہ آئی ایم ایف وفد کے سامنے رکھیں گے۔

عمر ایوب نے کہا کہ 26 ویں ترمیم سے جو مسائل پیدا ہوئے اس بارے بھی آئی ایم ایف وفد کو آگاہ کیا جائے گا۔