جمہوریت کو چلانے کیلئے ملکر بیٹھنا ہوگا: قمر زمان کائرہ

Published On 12 February,2025 10:25 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما پاکستان پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہم نے جمہوریت کو چلانا ہے اس کیلئے ملکر بیٹھنا ہوگا۔

پروگرام ’’ آن دا فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کبھی سیاسی اسٹیبلیٹی نہیں تھی، آج عدالتوں میں لڑائی ہے،سیاسی لوگ اپنی لڑائی لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اداروں اور ہمیں آئین پر چلنے کی عادت نہیں ہے، پی ٹی آئی کہتی ہے الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے۔