حنیف عباسی نے پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط معاشی خود مختاری پر حملہ قرار دیدیا

Published On 13 February,2025 03:49 am

اسلام آباد: (وبیب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو ڈوزیئر جمع کرانا پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے کی ایک اورمذموم کوشش ہے۔

حنیف عباسی نے پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو لکھا گیا خط ایک سیاسی چال نہیں بلکہ پاکستان کی معاشی خودمختاری پر براہ راست حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو ڈوزیئر جمع کرانے کا وقت کوئی اتفاق نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے تاکہ اس نازک مرحلے پر معیشت کو غیر مستحکم کیا جائے،  پی ٹی آئی کی یہ کوشش اس کے مسلسل ریاست مخالف رویے کا اظہار ہے۔