منڈی بہاؤالدین: (دنیا نیوز) نواحی گاؤں کوٹہرہ میں آتش بازی کے سامان میں دھماکہ ہو گیا۔
ریسکیو 1122 عملہ کے مطابق آتشزدگی اور دھماکہ سے 1 بچہ جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔
آتش بازی کا سامان دکان میں بیچا جا رہا تھا کہ اچانک دھماکہ ہو گیا، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اطلاع ملنے پر منڈی بہاؤالدین پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا۔