لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا۔
طلبہ ہونہار سکالر شپ سکیم کے لئے واٹس ایپ، لینڈلائن نمبر اور سوشل میڈیا پر رجوع کر سکتے ہیں، سکالر شپ ڈیسک صبح 9 بجے سے شام 5 تک ہونہار کام کرے گا۔
ہونہار سکالرشپ کے ڈیسک پر انفارمیشن اور درپیش ممکنہ شکایات سے متعلق فوری حل کے لئے رابطہ کیا جا سکے گا، طلبہ ہونہار سکالر شپ کے لئے 04299231903 اور 04299231904 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
ہونہار سکالر شپ کے لئے03034002777 اور 03034002999 پر واٹس ایپ کیا جا سکتا ہے، آن لائن complainthonhaar@punjabhec.gov.pk اور honhaar@punjabhec.gov.pk پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ہیلپ ڈیسک طلبہ کے مسائل کے فوری حل کے لئے قائم کئے گئے ہیں، مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہونہار طلبہ بس پڑھنے پر توجہ دیں، فیس کی ادائیگی ہماری ذمہ داری ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ دل چاہتا ہے کہ طلبہ کے لئے تمام وسائل لاکر پیش کر دوں، پنجاب کا ہر طالب علم اور طالبہ میری بیٹی اور بیٹے کی مانند ہیں، ان کے لئے ماں بن کر سوچتی ہوں۔