پشاور: (دنیا نیوز) ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات ملتوی کر دیئے گئے۔
ابتدائی وی ثانوی تعلیمی بورڈ پشاور کے مطابق خیبرپختونخواہ میں میٹرک کے امتحانات اب رمضان المبارک کے بعد منعقد ہوں گے۔
میٹرک امتحانات کے ملتوی ہونے کے بارے میں ابتدائی و ثانوی تعلیمی بورڈ پشاور نے اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات 5 مارچ کی جگہ اب 8 اپریل کو منعقد ہوں گے۔