اسحاق ڈار سے سینیٹر روبینہ خالد کی ملاقات، بی آئی ایس پی کیلئے نئے بینکنگ نظام بارے آگاہ کیا

Published On 15 February,2025 07:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے چیئر پرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، روبینہ خالد نے نائب وزیراعظم کو بی آئی ایس پی کے لیے نئے بینکنگ نظام سے آگاہ کیا۔

روبینہ خالد نے بتایا کہ نئے بینکنگ نظام سے بی آئی ایس پی فنڈز کی ترسیل میں سہولت پیدا ہو گی، چاہتے ہیں مستحق طبقے کو باعزت طریقے سے رقوم کی ترسیل ہو سکے۔

ملاقات کے دوران نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چیئر پرسن روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔