ملکی سالمیت سے متعلق پالیسیاں ایوان نہیں بند کمروں میں بنائی جا رہی ہیں: فضل الرحمان

Published On 17 February,2025 09:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملکی سالمیت سے متعلق پالیسیاں ایوان نہیں بند کمروں میں بنائی جارہی ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی صورتحال اب کسی سے پوشیدہ نہیں ، حکمران ملکی معاملات سے بے خبر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بعض اضلاع میں امن وامان کی صورتحال بہت خراب ہے، ہم اس وقت کہاں کھڑے ہیں؟ کب ملک کیلئے سوچیں گے؟ قانون سازی کرنے والے پہلے اپنی رٹ کو تو مضبوط کریں۔