مردان:(دنیا نیوز)سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نےکہا ہے کہ حکومت کے معاشی استحکام کے دعوے بے بنیاد ہیں۔
مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ صوبوں میں دینی مدراس ایکٹ کے حوالے سے تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں، ہم مسائل کا حل تلخیوں سے نہیں گفتگو کے ذریعے چاہتے ہیں، 26 ویں ترامیم کے حوالے سے ہم نے اکیلی جنگ لڑئی۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو چاروں صوبوں کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی یہ تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، کے پی میں بھی دھاندلی سے حکومت بنائی ہے، ہم اسمبلیوں میں اپوزیشن میں بیٹھے ہیں، عوام کے حق پر شب خوان مارنے کا حق کسی کو نہیں ہے۔
سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ غریب عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا، ہم ان کی جنگ لڑ رہے ہیں، حکومت کے معاشی استحکام کے دعوے بے بنیاد ہیں ، اگلے سال مہنگائی مزید بڑھی اور جی ڈی پی کم ہوگی۔
فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ 26 ویں ترامیم کے ذریعے ہم نے آئین پارلیمنٹ اور شہریوں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے، اپوزیشن اتحاد کی باتیں ’دلی دور است‘ کے مترادف جبکہ امریکی صدر ٹرمپ اولٹی سیدھی باتیں کررہے ہیں۔