سب کو پیغام جانا چاہیے جو خرابی کرے گا وہ بھگتے گا: سعد رفیق

Published On 18 February,2025 02:45 am

لاہور: (دنیا نیوز) رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سب کو پیغام جانا چاہیے جو خرابی کرے گا وہ بھگتے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جھوٹ بول بول کر لوگوں کو مسلسل گمراہ کیا گیا، مشکل میں صرف وہ نہیں جو جیل میں ہیں سب مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاست دانوں کو سبق سیکھنا چاہئے، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے غلطیوں سے سیکھ لیا ہے۔