خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Published On 21 February,2025 03:55 am

مالا کنڈ: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

مالا گنڈ، شانگلہ، سوات اور گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزے کے جھٹکوں کے بعدلوگ گھروں سے باہر نکل آئے، علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مالاکنڈ اور گردونواح میں آنے والے زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کا مرکز سوات تھا۔