تھائی لینڈ، امارات، سعودیہ سمیت 6 ممالک سے مزید 30 پاکستانی ڈی پورٹ

Published On 21 February,2025 10:15 am

لاہور: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور تھائی لینڈ سمیت 6 مختلف ممالک سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 30 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں 2 ماہی گیر بھی شامل ہیں۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے 8، یو ای اے سے 17 پاکستانیوں کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈی پورٹ کیا گیا۔

ماریشس میں بغیر دستاویزات کے پہنچے 2 ماہی گیروں کی لیگل ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق نہیں کی جس پر انہیں بے دخل کر کے پاکستان بھیجا گیا، ماہی گیروں سمیت 5 افراد کو اے ایچ ٹی سی کے حوالے کیا گیا ہے۔

عمان اور بحرین میں پاسپورٹ ختم ہونے پر 2 جبکہ تھائی لینڈ پہنچے ایک پاکستانی کو اپنے وزٹ کی وضاحت کرنے میں ناکامی پر بے دخل کر دیا گیا۔