صدر مملکت آصف علی زرداری آج لاہور پہنچیں گے

Published On 21 February,2025 07:04 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صدر پاکستان آصف علی زرداری آج لاہور پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری چند روز لاہور میں قیام کریں گے، آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔

آصف علی زرداری مختلف سیاسی اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔