بالاکوٹ :(دنیا نیوز) مانسہرہ کی تحصیل بالا کوٹ کے سری پایہ کے مقام پر برفباری میں راستہ بھٹک جانے والے دو غیر ملکی سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔
کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام کےمطابق سری پائے پراسکیٹنگ کرنے والے دو غیر ملکی سیاحوں کو دس گھنٹے بعد ریسکیو کیا گیا، سیاح کوہ مکڑا کی طرف نکل جانے کے بعد راستہ بھٹک گئے تھے۔
سکیورٹی پر موجود اہلکاروں کی اطلاع پر مقامی پولیس اور ٹورزم پولیس کے ہمراہ رات گئے تک سرچ آپریشن کیا، دونوں غیر ملکی سیاحوں نے اندھیرے کے باعث رات مکڑا بیس میں گزاری، دونوں غیر ملکی سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کرکے شوگراں پہنچا دیا گیا۔
کے ڈی اے حکام کا مزید کہنا تھا کہ دونوں غیر ملکی سیاحوں کا تعلق فرانس سے ہے۔