تعلیمی اداروں کے سٹڈی ٹوور اور پکنک پر پابندی عائد

Published On 21 February,2025 09:49 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں کے سٹڈی ٹوور اور پکنک پر پابندی عائد کر دی گئی۔

محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں کے ہر قسم کے سٹڈی ٹور اور پکنک پر پابندی عائد کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

محکمہ تعلیم نے پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں کے سربراہان کو آگاہ کر دیا اور تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو پابندی پرعمل درآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔