سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں حقوق نہیں مل رہے: سلمان اکرم راجہ

Published On 25 February,2025 04:41 pm

راولپنڈی:(دنیا نیوز) سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں حقوق نہیں مل رہے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات ہوئی ہے، وہ بالکل ٹھیک ہیں، چند دن قبل ان سےبچوں کی بھی فون پربات کرائی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ سےملاقات نہیں کرائی جارہی،انہوں نے مجھے چیف جسٹس آف پاکستان کوخط لکھنے کا کہا ہے، بطورسابق وزیراعظم بانی کوان کےحقوق نہیں مل رہے۔

سیکرٹری جنرل تحریک انصاف کا کہنا تھاکہ  بانی پی ٹی آئی کو حالیہ دورہ سندھ بارے بریفنگ دی، سندھ میں پانی کے مسئلےکی وجہ سے لوگ سراپا احتجاج ہیں، ہم سندھ کےحقوق کے لیے لڑیں گے، سندھ میں وڈیروں کا راج بہت ہوگیا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان نے جنید اکبر پر بھرپوراعتماد کا اظہارکیا، انہوں نےکہا جو پارٹی کے خلاف کام کرتے ہیں، سخت کارروائی کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کرکٹ کی صورتحال پر بہت افسردہ ہیں جبکہ عمرایوب نے عمران خان کی اجازت کے بعد چیف جسٹس آف سےملاقات کی،انہوں نے کہا پارٹی آپ کی قیادت میں متحد ہے، دوران ملاقات عمران خان کو ہائی کورٹ بارالیکشن بارے بھی آگاہ کیا۔

سیکرٹری جنرل تحریک اںصاف کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی ہدایت کےخلاف ووٹ دینے والوں کو پارٹی سے بے دخل کیا جائے گا، شیرافضل مروت کے فیصلے بارے کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔