راولپنڈی:(دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے تجویز دی ہے کہ اپوزیشن کو اس وقت بڑا الائنس بنانا چاہیے۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کے پی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاست کے اعتبار سے بانی پی ٹی آئی نے فضل الرحمان، شاہد خاقان عباسی اور محمود اچکزئی کو کہا کہ آئندہ اگر مذاکرات ہوتے ہیں تو اس میں شامل ہوں۔
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اسد قیصر کے ذمے لگایا ہے کہ وہ اب لیڈ کریں گے ،اسد قیصر کو اپوزیشن الائنس کے حوالے سے بڑا الائنس بنانا چاہیے، اس حوالے سے ملاقاتوں کو بانی نے سراہا ہے اس الائنس کو آگے بڑھانے پر بانی پی ٹی آئی کی توجہ ہے۔