آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ریلیز

Published On 27 February,2025 09:09 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر آئی ایس پی آر نے ” دشمنا سُن‘‘ کے نام سے نغمہ ریلیز کر دیا۔

نغمے کی شاعری احمد عظیم کی ہے جبکہ کامران اللہ خان نے اس خوبصورت نغمے کو گایا اور کمپوز کیا۔

نغمے میں وطن کے جانباز سپوتوں کی جانب سے ملکی دفاع کیلئے عہد و پیما کا اظہار کیا گیا ہے اور 27 فروری 2019 کو ملکی تاریخ کے اہم واقعے کے طور پر اجاگر کیا گیا ہے، یہ ملکی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے جو مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور پاکستانی عوام کے عزم کا مظہر ہے۔

پاک فضائیہ نے 27 فروری 2019 کو سرحدی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بناتے ہوئے 2 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے، اس آپریشن کے دوران ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کیا گیا۔

27 فروری اس عزم کی تجدید ہے کہ ملکی خودمختاری کیخلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائے گا، یہ نغمہ ملک خداداد کے ہر ناپاک دشمن کیلئے ایک للکار ہے۔