لاہور: (دنیا نیوز) صدر پاکستان آصف علی زرداری اسلام آباد سے دوبارہ لاہور پہنچ گئے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری صرف ایک روز اسلام آباد قیام کے بعد واپس لاہور پہنچے، آصف زرداری کا گزشتہ دورہ لاہور پانچ روز پر محیط تھا، صدر مملکت آصف علی زرداری کی مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نے سے ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری سے وفاقی وزیر محسن نقوی سے بھی ملاقات کا امکان ہے، ملاقاتوں میں پیپلز پارٹی کو پنجاب میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر بھی موجود ہوں گے، پنجاب میں پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
آصف زرداری سے گزشتہ دورہ لاہور کے دوران پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی تنظیم نے ملاقاتیں کی تھی، اس دورے کے دوران پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوں گی، صدر آصف زرداری کی لاہور میں کچھ نجی مصروفیات بھی رہیں گی۔