4سیشن ججوں کو لاہور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج بنانے کا فیصلہ

Published On 28 February,2025 04:38 pm

اسلام آباد:(محمد اشفاق) چیف جسٹس پاکستان کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں 4سیشن ججوں کو لاہور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اجلاس میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان کو جج بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ طارق باجوہ ، راجہ غضنفر اور تنویز شیخ کو لاہور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج بنانے کا فیصلہ ہوا۔

علاوہ ازیں اجلاس میں 8سیشن ججز کے ناموں پر غور کیا گیا، سیشن جج راجہ غضنفر علی خان،سیشن جج قیصر نذیر بٹ، سیشن جج محمد اکمل خان کا نام زیر غور کیا گیا۔

اجلاس میں سپریم کورٹ کے سینئر ججز سمیت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، ممبر جوڈیشل کمیشن احسن بھون سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی ۔

سیشن جج عبہر گل خان اس وقت رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں جبکہ  سیشن جج طارق باجوہ اس وقت گجرات،راجہ غضنفر بطور سیشن جج اوکاڑہ میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور سیشن جج تنویز شیخ سپیشل سنٹرل کورٹ لاہور میں عہدہ برآمد ہورہےہیں۔

خیال رہے ان4ججز کی لاہور ہائیکورٹ میں بطور ایڈیشنل جج تقرری کے بعد ججز کی تعداد 47ہوگئی ہے اور ابھی بھی مجموعی طور پر 13آسامیاں خالی ہیں۔