پشاور: (دنیا نیوز) دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک نوشہرہ میں خودکش دھماکہ کرنے والے حملہ آور کے جسم کے اعضا مل گئے۔
پولیس حکام کے مطابق حملہ آور کے اعضا فارنزک لیب بھجوا دیئے گئے، حملے میں ملوث دہشت گردوں کی جلد نشاندہی کی جائے گی۔
حکام کے مطابق دارالعلوم حقانیہ میں داخلے کیلئے 4 دروازے ہیں، خودکش حملہ آور مولانا حامد الحق کیلئے مخصوص دروازے سے داخل ہوا۔