لاہور: (دنیا نیو) آزاد کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔
وادی نیلم اور بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، کالام، مالم جبہ اور گردونواح میں سفید چادر بچھ گئی، شاردا میں پارہ منفی 4 اور گریس ویلی میں منفی 9 ریکارڈ کیا گیا، لوئر دیر، سوات اور جنوبی وزیرستان سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، مری اور جی بی میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی، خان پور ہزارہ اور گردونواح میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے کیساتھ بارش ہوئی، لاہور میں بادل برسنے کا امکان پیدا ہوگیا۔