رمضان کے آغاز پر محکمہ موسمیات کی بلوچستان میں بارشوں کی پیش گوئی

Published On 28 February,2025 08:52 pm

کوئٹہ:(دنیا نیوز) بلوچستان کے بیشتر اضلاع 2 سے 3 مارچ کے دوران موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطا بق 2 سے 3 مارچ کے دوران کوئٹہ، زیارت چمن اور مستونگ ، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ چاغی، نوشکی، خاران،قلات اور سوراب اور خضدار، بارکھان، ہرنائی میں بھی بارش متوقع ہے۔

اسی طرح دکی، موسی خیل، ژوب اور شیرانی کے مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔