پشاور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ریجنل و ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز ڈی نوٹیفائی کر دیئے گئے۔
جنرل سیکرٹری خیبرپختونخوا علی اصغر نے کہا کہ پارٹی کی تنظیم سازی از سر نو کی جا رہی ہے، نئی تنظیم سازی کے تحت تمام ریجنل، ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز کو ڈی نوٹیفائی کیا جا رہا ہے۔
علی اصغر نے مزید بتایا کہ اصل لیڈر کو آگے لانے اور تنظیم کو مزید موثر بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔