ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Published On 05 March,2025 10:23 am

لاہور: (دنیا نیوز) ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

آفس پہنچنے پر لاء افسران اور ملازمین نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز کو پھول پیش کئے۔

اس موقع پر نئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے اعتماد کرنے پر مشکور ہوں، ادارے کی بہتری کیلئے اقدامات کروں گا، عدالتوں کی آئین اور قانون کے مطابق معاونت کریں گے۔

امجد پرویز کا کہنا تھا کہ سابق ایڈووکیٹ جنرل خالد اسحاق ایک پروفیشنل وکیل تھے، مجھے بھی سب پروفیشنل وکیل کے طور پر جانتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے امجد پرویز کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

امجد پرویز فوجداری، نیب اور آئینی مقدمات کے ماہر سمجھے جاتے ہیں، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق کے لاہور ہائیکورٹ کا جج بننے کے بعد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی سیٹ خالی ہوئی تھی۔