سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل تحقیقات کیس سماعت کے لیے مقرر

Published On 06 March,2025 07:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل تحقیقات کیس سماعت کے لیے مقرر ہو گیا۔

جسٹس امین الدین خان سربراہی میں 6 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر بینچ میں شامل ہوں گے۔

جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد بلال بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔