ملک کے بیشتر حصوں میں سردی کی لہر برقرار، پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہا

Published On 07 March,2025 01:36 am

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار رہی، پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہا۔

کئی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا، لہہ میں پارہ منفی 13، استور میں منفی 6 ریکارڈ کیا گیا، کالام منفی 4، گوپس اور ہنزہ میں منفی 3 رہا، گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان پید ہوگیا۔

کراچی میں موسم گرم رہا، کم سے کم درجہ حرارت میں پھر اضافہ ہونے سے 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کی توقع ہے۔

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔