وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

Published On 07 March,2025 11:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ سے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں کیبل آپریٹرز کے مسائل، ان کے حل، کیبل انڈسٹری کو درپیش مالی و قانونی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ کیبل آپریٹرز عوام کو معلوماتی ذرائع تک رسائی فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہیں، کیبل آپریٹرز خبروں، تعلیمی پروگراموں، دستاویزی فلموں کے ذریعے لوگوں تک معلومات پہنچاتے ہیں۔

وفد نے وفاقی وزیر اطلاعات کو کیبل آپریٹرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، وفاقی وزیر اطلاعات نے متعلقہ حکام کے ذریعے کیبل آپریٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔