اپوزیشن قائدین کا پارلیمنٹ میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ

Published On 07 March,2025 08:48 pm

اسلام آباد :(دنیا نیوز) اپوزیشن اتحاد میں شامل ارکان کا احتجاج بارے مشترکہ بیان سامنے آگیا۔

اپوزیشن قائدین نے پارلیمنٹ میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، مشترکہ بیان میں ان کا کہنا تھاکہ اس وقت ملک کو بدترین فسطائیت کاسامنا ہے۔

دوسری جانب تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے اپنے اتحادیوں بی این پی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین اور سیکرٹری اطلاعات بی این پی آغا حسن بلوچ سمیت 50 سے زائد کارکنان اور قیادت پر ایف آئی آر درج کرانے کے حکومتی عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ہرفورم پراحتجاج کا اعلان کیا۔

اسی طرح کل سینیٹ میں سخت احتجاج ہوگا، پارلیمنٹ میں حکومت کو سیاسی جماعتوں کے خلاف غیر قانونی ہتھکنڈوں کا آئینہ دکھایا جائے۔

قائدین کا کہنا تھا حکومت اپوزیشن کے بیانیہ سے خوفزدہ ہے ،جعلی حکومت روزبروز بدنام اور کمزورہورہی ہے، حکمران سن لیں مقبول اپوزیشن جماعتوں کو دیوار سے نہیں لگایاجاسکتا، جبرفسطائیت کادورختم ہوگا اور ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی قائم ہوگی۔