کراچی:(دنیا نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےداخلہ کی ذیلی کمیٹی نےمصطفی قتل کیس میں آئی جی سندھ کوجمعہ کوطلب کرلیا۔
آئی جی سندھ کمیٹی کو کراچی سی پی او آفس میں کیس کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے، کمیٹی نے ڈی جی ایف آئی اے،ڈی جی اینٹی نارکوٹکس کوبھی طلب کرلیا، ذیلی کمیٹی کےسامنے ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن سیکرٹری بھی پیش ہوں گے۔
قائمہ کمیٹی برائےداخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، کمیٹی کنوینئرعبدالقادرپٹیل اوردیگراراکین آئی جی سندھ سےکیس کےحوالےسےاب تک کی پیشرفت پرسوالات کریں گے۔
کمیٹی کنوینئرعبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ کسی بھی طرح سےمعاشرے کومنشیات فروشوں کےرحم و کرم پرنہیں چھوڑیں گے، نوجوان نسل کسی بھی ملک کامستقبل ہوتا ہے حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
خیال رہے مصطفیٰ عامر قتل کیس سے متعلق کراچی سی پی او آفس میں اجلاس ہوگا۔