اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ (ایوان بالا) اور قومی اسمبلی (ایوان زیریں) کے اجلاس آج ہوں گے۔
اعلامیہ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا جس کا 36 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے، ایوان میں مختلف بل، قائمہ کمیٹی کی رپورٹس اور پرنس کریم آغا خان کیلئے تعزیتی قرارداد پیش کی جائے گی۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس بھی آج شام 5 بجے ہوگا جس کیلئے 17 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
ایجنڈے کے مطابق وزیر قانون دیوانی عدالتیں آرڈیننس میں ترمیم کا بل پیش کریں گے، وزیر داخلہ پاکستان ساحلی محافظین ایکٹ میں ترمیم، انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کریں گے۔
وزیر داخلہ امیگریشن ایکٹ میں ترمیم کا بل بھی پیش کریں گے، مختلف سیاسی امور پر بھی ایوان میں بحث کی جائے گی۔